نیب کے اہم کیسز میں بڑی گرفتاری  کا امکان، سیل نمبر 3 کی صفائی

  نیب کے اہم کیسز میں بڑی گرفتاری  کا امکان، سیل نمبر 3 کی صفائی

  

 لاہور ( ما نےٹر نگ ڈےسک) قومی احتساب بیورو (نیب) میں جاری اہم کیسز میں بڑی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سیل نمبر تین کی خصوصی طور پر صفائی کروا لی گئی۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق نیب میں خصوصی اہمیت کا حامل سیل نمبر 3 خالی ہو گیا ہے۔ نیب لاہور کا سیل نمبر تین کی خصوصی طور پر صفائی کروا لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کو میگا کیسز میں اہم ثبوت ملنے کے بعد سیل نمبر 3 نئے قیدی کی راہ تکنے لگا ہے۔ خیال رہے کہ سیل نمبر 3 میں شہباز شریف، عبدالعلیم خان، فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو قید رکھا گیا۔اسی سیل نمبر 3 میں خواجہ سلمان رفیق، راجہ قمرالسلام اور رائے اعجاز بھی قید رہ چکے ہیں۔ سیل نمبر 3 میں روشن دان، ٹیبل، دری، گدہ اور جائے نماز کی سہولیات موجود ہیں۔

نیب

مزید :

صفحہ اول -