عوام شوکت خانم ہسپتال کےلئے دل کھول کر عطیات دیں ،وزیراعظم 

عوام شوکت خانم ہسپتال کےلئے دل کھول کر عطیات دیں ،وزیراعظم 

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امید ہے کہ اس ماہ رمضان المبارک میں لوگ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کےلئے دل کھول کر عطیات دیں گے تا کہ کینسر کے غریب مریضوں کا علاج ہو سکے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ امید ہے کہ اس ماہ رمضان المبارک میں لوگ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کےلئے دل کھول کر عطیات دیں گے تا کہ کینسر کے غریب مریضوں کا علاج ہو سکے، شوکت خانم ہسپتال لاہور اور پشاور میں بننے کے بعد چیلنجز میں مزید اضافہ ہوا ہے کہ کس طرح غریب مریضوں کا کینسر کا علاج کیا جا سکے، پاکستان کے تیسرے اور سب سے بڑے شوکت خانم ہسپتال کراچی کی تعمیر بھی جاری ہے۔

وزیراعظم 

مزید :

صفحہ اول -