پاکستانی نوجوان ہر شعبے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،میجر جنرل آصف غفور
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ نوجوان ملک کے مستقبل کی قیادت ہیں اور وہ ہر شعبے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ( این ڈی یو) کے شعبہ پیس اینڈ کنفلکٹ کے 225 سے زائد طلباءسے آئی ایس پی آرکے دفتر کے گزشتہ روز دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفدمیں سندھ ، بلوچستان، فاٹااور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے طلباءشامل تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ کرنے والے طلباءنے ملک میں امن و استحکام لانے کےلئے مسلح افواج کی کوششوں کا اعتراف کیا اور دورہ کا موقع فراہم کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
میجر جنرل آصف غفور