رویت ہلال کمیٹی کیس میں وفاقی  حکومت ، مفتی منیب الرحمن کو نوٹس

  رویت ہلال کمیٹی کیس میں وفاقی  حکومت ، مفتی منیب الرحمن کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ نے رویت ہلال کمیٹی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کو نوٹس جاری کر دیے۔پشاور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں رویت ہلال کمیٹی کو چاند دیکھنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں چاند کی رویت پر مسائل پیدا ہورہے ہیں دو دو عیدیں منائی جاتی ہیں۔درخواست کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس عبد الشکور نے کی۔عدالت نے وفاقی حکومت،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔پاکستان میں ایک طویل عرصے سے عید ین کے چاند کی رویت کے حوالے سے اختلاف پایا جاتا ہے اور ہر سال ملک کے دو عیدیں منائی جاتی ہیں۔
 رویت ہلال

مزید :

صفحہ اول -