طاہر خوشنودڈی جی پی آئی ڈی اورپرنسپل انفارمیشن افسر تعینات
لاہور(سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21کے افسر طاہر خوشنود کو ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی /پی آئی او پرنسپل انفارمیشن افسر تعینات کر دیا ۔ وہ صدر پاکستان کے پریس سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ان کے پیش رو میاں جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔
طاہر خوشنود