استنبول میں دوبارہ انتخابات سے قبل ا ردوان کی ک±ردوں سے دوستی
استنبول(این این آئی )کردستان ورکرز پارٹی کے بانی اور سربراہ عبداللہ اوجلان نے اپنے وکیل سے ملاقات کی ہے۔ادھر ترکی میں کرد ارکان پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اوجلان کی قید تنہائی ختم کریں جس کے نتیجے میں اوجلان کی جماعت اور ترکی کی فوج کے درمیان مسلح تنازع نے جنم لیا۔ سال 1983 سے فریقین کے درمیان جاری تنازع میں 40 ہزار سے زیادہ افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک پارلیمنٹ کی خاتون رکن لیلی گوفن نے کہاکہ وہ اوجلان کی قید تنہائی ختم ہونے تک اپنی بھوک ہڑتال کا سلسلہ نہیں روکیں گی۔ تاہم اوجلان کے وکلاءکے مطابق ان کے مو¿کل کا کہناتھا کہ بھوک ہڑتال کرنے والے تمام افراد اپنی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔