شاہد خاقان کی پریس کانفرنس کے بعدنیب بوکھلاہٹ کا شکار ،مریم اور نگزیب

شاہد خاقان کی پریس کانفرنس کے بعدنیب بوکھلاہٹ کا شکار ،مریم اور نگزیب

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے بعداحتساب بیورو(نیب) بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،چیئر مین نیب جاوید چودھری کو دئیے گئے اپنے جھوٹے انٹرویو کو سچ ثابت کرنے کےلئے سو جھوٹ بول رہے ہیں، اگر چیئر مین نیب میڈیا کے ذریعے سیاستدانوں اور عوامی نمائندوں کی پگڑیاں اچھال سکتے ہیں تو میڈیا ہی کے ذریعے عوام کے سامنے وضاحت بھی کریں۔منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے نیب کی پریس ریلیز کی تردید اور ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے بعداحتساب بیورو(نیب) بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔انہو ں نے کہا کہ چیئر مین نیب جاوید چودھری کو دئیے گئے اپنے جھوٹے انٹرویو کو سچ ثابت کرنے کےلئے سو جھوٹ بول رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب کی طرف سے 9 مئی کو خط اور سوال نامہ موصول ہوا تھا جس میںان کو 21 مئی کو نیب آنے کو کہا گیا تھا ۔انہو ں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے 16 مئی کو نیب کو خط لکھا کہ وہ 21 مئی کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے نہیں آ سکتے ،شاہد خاقان عباسی نے کال اپ نوٹس کی مطابق12 مئی کو دیئے گئے سوال نامے جمع کروا دیئے ہیں ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نے شاہد خاقان عباسی کے دونوں خط وصول کئے اور دونوں کی تصدیق شدہ کاپیاں میڈیا کو دے دی گئی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ چیئر مین نیب مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات اور اعتراضات کا جواب دیں اور جھوٹ پہ جھوٹ بول کر اصل مسئلے سے نظر یں چرانے کی کوشش نہ کریں ۔انہو ں نے کہا کہ انسان کو اپنے منصب اور اللہ تعالی کی دی ہوئی عزت کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ پھر اپنی باتوں کی تردید اور جھوٹ پہ جھوٹ نہ بولنا پڑے ۔انہو ں نے کہا کہ چیئر مین نیب نے جاوید چودھری صاحب کی کالم میں لکھی ہوئی باتوں کی کوئی تردید نہیں کی ۔انہو ں نے کہا کہ چیئر مین نیب اپنے ادارے کی تردید کے پیچھے نہ چھپیں ۔انہو ں نے کہا کہ اگر چیئر مین نیب میڈیا کے ذریعے سیاستدانوں اور عوامی نمائندوں کی پگڑیاں اچھال سکتے ہیں تو میڈیا ہی کے ذریعے عوام کے سامنے وضاحت بھی کریں۔انہو ں نے کہا کہ اگر جاوید چوہدری صاحب کا کالم سچ نہیں تو چیئر مین نیب عوام کے سامنے اس کی تردید کریں اور اگریہ کالم سچ ہے تو اس کے ثبوت پیش کئے جائیں۔

مریم اور نگزیب

مزید :

علاقائی -