حکومت نئی ہاﺅسنگ سوسائیٹز میں ہر گھر کیلئے دو درخت لگانے کی پالیسی کو یقینی بنائے : لاہور ہائیکورٹ

حکومت نئی ہاﺅسنگ سوسائیٹز میں ہر گھر کیلئے دو درخت لگانے کی پالیسی کو یقینی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ہر نئی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں گھر بنانے والے شہری کے لئے 2 درخت لگاناضروری قراردے دیا۔مسٹر جسٹس جوادحسن نے اس سلسلے میں حکومت کو ہدایت کی ہے کہ نئے بننے والے گھروں میں دودرخت لگانے کی پالیسی پرعمل درآمد کو یقینی بنایاجائے ،عدالت نے رہائشی علاقوں میںموجود صنعتوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کردی،عدالت نے حکم دیا کہ درخت نہ لگانے والی ہاﺅسنگ سوسائٹی کا این او سی منسوخ کر دیا جائے،عدالت نے درخت کاٹنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی جاری کردی ، درخواست گزار شیراز ذکاءنے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے پاکستان کے شہر آلودہ ہو چکے ہیں، متعلقہ محکمے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،استدعاہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے تدراک کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت کیس کی مزید سماعت 23مئی تک ملتوی کرتے ہوئے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

علاقائی -