آن لائن ٹیکسی سروس کیخلاف درخواست ، حکومت اورمحکموں سے جواب طلب

آن لائن ٹیکسی سروس کیخلاف درخواست ، حکومت اورمحکموں سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے آن لائن ٹیکسی سروس اوبراور کریم کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب اور متعلقہ محکموں سے جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس مامون رشید شیخ نے شہری محمد آفتاب کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیا رکیا گیاکہ آئن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر اور کریم نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیرٹیکسی سروس شروع کردی، انہوں نے گاڑیاں چلانے کے لئے کوئی روٹ اور اجازت نامہ حاصل نہیں کیا،بغیر قواعد و ضوابط کے ٹیکسی سروس شروع کرنا خلاف قانون ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے اوبر اور کریم کو ٹیکسی سروس شروع کرنے کی اجازت کس ضابطے کے تحت دی گئی؟بادی النظر میں آن لائن ٹیکسی سروس نہ اربن ٹرانسپورٹ کے ماتحت ہے اور نہ ہی محکمہ ٹرانسپورٹ کے۔ عدالت نے حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 18ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -