شیخ وسیم اخترو دیگر ملزموں کیخلاف توہین عدالت کیس میںتفصیلی فیصلہ جاری

شیخ وسیم اخترو دیگر ملزموں کیخلاف توہین عدالت کیس میںتفصیلی فیصلہ جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی ،مسٹر جسٹس چودھری محمد مسعود جہانگیر اور مسٹر جسٹس عاطر محمود پر مشتمل فل بنچ نے قراردیا ہے کہ توہین عدالت کی کارروائی کسی جج کے لئے نہیں بلکہ عدلیہ کے تقدس کے لئے ہوتی ہے، عدلیہ کی عزت کیلئے توہین عدالت کا قانون بنایا گیا، اگر اس پر عمل نہ ہو تو عام آدمی کا عدلیہ پر اعتماد متاثر ہوگا، فاضل بنچ نے یہ آبزرویشنزقصور میں اس وقت کے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے شیخ وسیم اختراور دیگر ملزموں کے خلاف توہین عدالت کیس میںاپناتفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے دی ہیں۔،فاضل بنچ نے توہین عدالت کیس میں شیخ وسیم اختر،ناصر خان ،جمیل احمد خان اور احمد لطیف کو قصور میں عدلیہ مخالف تقاریر کرنے اور جلوس نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں، اس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیاگیاہے۔

مزید :

علاقائی -