سیشن جج خالد نوازیٹائر،ساتھی ججوں کی الوداعی ملاقات،گلدستے پیش کئے

سیشن جج خالد نوازیٹائر،ساتھی ججوں کی الوداعی ملاقات،گلدستے پیش کئے

  

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہور خالد نواز اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد گزشتہ روز ریٹائر ہو گئے،ساتھی ججوں نے انہیں پھولوں کے ساتھ الوداع کیا،گزشتہ روز خالد نواز کا بطورسیشن جج عدالت میں آخری دن تھا،دن بھر ایڈیشنل سیشن اورسول ججزان سے الودائی ملاقات کرتے رہے اور انہوںنے ان کی خدمات کوسراہا،فاضل جج صاحبان و دیگر عدالتی عملے نے سیشن جج لاہور کوگلدستے پیش کئے،انہیں جیل خانہ جات گارڈزکے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی،اس موقع پر ریٹائر ہونے والے سیشن جج لاہور خالد نواز کا کہنا تھا کہ بطورجج ہمیشہ انصاف کرنے کی کوشش کی ،ان کے ضمیر پرکوئی بوجھ نہیں ہے ،خالد نواز کا تعلق تعلق ضلع قصور سے ہے ،فاضل جج کی ریٹائرمنٹ کے بعد قیصرنذیر بٹ کونیاسیشن جج لاہور مقررکردیاگیاہے وہ آج 22مئی کو اپنے عہدہ کا چارج سنبھالیں گے۔

مزید :

علاقائی -