ڈاکٹرعبد القدیر کی نظربندی کےخلاف دائردرخواست کی سماعت 12جون تک ملتوی

ڈاکٹرعبد القدیر کی نظربندی کےخلاف دائردرخواست کی سماعت 12جون تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر کی نظربندی کے خلاف دائردرخواست کی سماعت 12جون تک ملتوی کردی، عدالت وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کی درخواست پر اس کیس کی بند کمرے میں سماعت کررہی ہے۔ڈاکٹر عبد القدیر خان کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی نقل و حرکت پرپابندی لگا کرانہیں گھر میں محدودکردیا گیا ہے، گھر کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکار اور رکاوٹوں کو ہٹایا جائے۔

مزید :

علاقائی -