الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی عدم تعیناتی کا اقدام چیلنج
لاہور(نامہ نگارخصوصی)الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی عدم تعیناتی کے اقدام کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے،اس سلسلے میں دائر درخواست میں کہا گیاہے کہ الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران 28 جنوری کو ریٹائر ہوئے، آئین کے تحت حکومت نے 45 دن کے اندر نئے ممبران کی تعیناتی کرنا ہوتی ہے، 12 مارچ کو مدت ختم ہوگئی لیکن وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کی، الیکشن کمیشن کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی بھی غیر فعال ہے، وزیراعظم کو اپوزیشن لیڈر سے مشاورت مکمل کرکے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تعیناتی کا حکم دیا جائے۔