لیبر خواتین کے بچوں کی تعلیم اور فنڈز فراہمی کیلئے ڈائریکٹر آف وومن ڈویلپمنٹ پنجاب اورکمشنر کو نوٹس

لیبر خواتین کے بچوں کی تعلیم اور فنڈز فراہمی کیلئے ڈائریکٹر آف وومن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)فیکٹریوں اور گھروں میں کام کرنے والی خواتین کے بچوں کی تعلیم وترتیب کے لئے فنڈز کی فراہمی کے لئے دائر درخواست پرڈائریکٹر آف وومن ڈویلپمنٹ پنجاب اور ،کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے، جسٹس مزمل اختر شبیر نے درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس نے فیکٹریوں اور گھروں کام کرنے والی خواتین کے بچوں کی تعلیم وترتیب کے لئے ڈے کئیر سنٹر بنا رکھا ہے۔
، فنڈز فراہمی کے لئے کمشنر سمیت دیگر افسران کو درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،فنڈز فراہمی کے حوالے سے دی گئی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -