قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ادویات و سرجیکل آلات کی شدید کمی

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ادویات و سرجیکل آلات کی شدید کمی

  

اسلا م آباد(مانےٹر نگ ڈےسک)قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں ادویات، آلات اور سرجیکل آلات کی شدید کمی، اسپتال کے اپنے ڈاکٹروں نے ادویات سمیت بنیادی ضروریات کی قلت پر انتظامیہ کو تین تین بار خط لکھ ڈالے تاہم اسپتال انتظامیہ سب اچھا ہے کے مو¿قف پرقائم ہے۔ہسپتال کے اپنے ڈاکٹروں نے ادویات سمیت بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی پر انتظامیہ کو تین تین بار تحریری طور پر مطلوبہ ادویات، انجیکشن، بیڈ شیٹس تک کی عدم فراہمی سے آگاہ کیا تاہم اسپتال انتظامیہ سب اچھا ہے کے مو¿قف پر قائم ہے۔قومی اداراہ برائے امراض قلب کے شعبہ پیڈیٹریک کارڈیولوجی کی ڈاکٹروں نے اس سلسلے میں اپنی صدر شعبہ کو آگاہ کردیا ہے۔ ان کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وارڈ میں ادویات، بیڈ شیٹس، انجیکشن موجود نہیں، غریب مریض اور ڈاکٹر مل کر اپنی مدد آپ کے تحت انتظامات کررہے ہیں۔ڈاکٹروں کی جانب سے اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر سمیت اعلیٰ حکام کو پہلا خط 7 مئی ،دوسرا خط 13 مئی اور تیسرا خط 16 مئی کو بھیجا گیا۔قومی ادارہ

مزید :

علاقائی -