چین امریکہ تنازع سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اقوام متحدہ

چین امریکہ تنازع سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اقوام متحدہ

  

اقوام متحدہ(آئی این پی/شِنہوا)چین امریکہ تجارتی تنازع سے عالمی تجارت اور معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور اس سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ہورہا ہے،اس تنازعے کے اثرات صرف دو ممالک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ یہ پوری عالمی تجارت پراثر انداز ہونگے،اور اس سے عالمی معاشی کارکردگی متاثر ہوگی ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کے چیف اکانومسٹ ایلیوٹ حارث نے شِنہوا کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کیا ہے حارث اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے معاون برائے اقتصادی ترقی بھی ہیں انہوں نے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان کشیدگی کو تمام ممالک کیلئے نقصان دے قرار دیا،اس بات سے قطع نظر بہت سے ممالک پہلے ہی اس سے متاثر ہوچکے ہیں،ہر ایک کو اس کا احساس ہے کہ اس تجارتی تنازعہ کے باعث نقصان پہنچ رہا ہے اور کوئی بھی نہیں ہے جسے اس سے فائدہ پہنچ رہا ہو یہ ہمارے لیے بہت خطرناک صورتحال ہے اس سے عالمگیر معیشت کو مزید مشکلات کا سامنا کرنے پڑا گا اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے مقاصد حاصل کرنے میں مشکلات درپیش ہونگی۔

مزید :

علاقائی -