لڑکی کےساتھ بداخلاقی،ملزم پر فرد جرم عائد

لڑکی کےساتھ بداخلاقی،ملزم پر فرد جرم عائد

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل جج رحمت علی نے لڑکی کے ساتھ بداخلاقی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم محمد نوید پر فرد جرم عائد کردی۔

گزشتہ روزفاضل جج کی جانب سے ملزم نوید پر فرد جرم عائد کی گئی تو اس کی طرف سے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا گیاکہ وہ بے گناہ ہے ،اس کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیاہے،عدالت نے ملزم کے خلاف گواہان کو شہادت کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی ،2018ءمیں ملزم کے خلاف لڑکی سے بداخلاقی کے الزام میں تھانہ شمالی چھاﺅنی پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں بھجوا دیاہے ۔

مزید :

علاقائی -