ہنجروال اور شفیق آباد میں ٹریفک حادثات ، 2افراد جان کی بازی ہارگئے

ہنجروال اور شفیق آباد میں ٹریفک حادثات ، 2افراد جان کی بازی ہارگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپورٹر )ہنجروال کے علاقے میں تیز رفتار کار ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کا رہائشی 35 سالہ شعیب اسلام آباد سے لاہور آ رہا تھا کہ ہنجروال کے قریب اس کی کار بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والے ڈمپر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔مزید براںشفیق آباد کے علاقے میں 40سالہ شخص ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شفیق آباد کے علاقے میں 40 سالہ شرافت سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

مزید :

علاقائی -