ایل ڈی اے پلازے میں لگنے والی آگ سے متعلق اخباری تراشوں کا ریکارڈ عدالت میں پیش

ایل ڈی اے پلازے میں لگنے والی آگ سے متعلق اخباری تراشوں کا ریکارڈ عدالت میں ...

  

لاہور(نامہ نگار)سرکاری محکموں میں10برسوں کے دوران لگنے والی آگ کی جوڈیشل انکوائری کرنے والے ٹربیونل میں ڈی جی پی آر نے ایجرٹن روڈایل ڈی اے پلازے میںلگنے والی آگ سے متعلقہ پرنٹ میڈیا کی خبروں کا ریکارڈ پیش کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج محمداختر بھنگو کی عدالت میں ڈی جی پی آر نے ایجرٹن روڈ ایل ڈی اے پلازہ میں لگنے والی آگ سے متعلقہ خبروں کا ریکارڈ پیش کیا،یہ رپورٹ 129صفحات پر مشتمل ہے۔

، ٹربیونل کے جج نے 2013ءمیں جلنے والے ریکارڈ کی رپورٹ طلب کی تھی جبکہ ٹربیونل نے ڈی جی ایل ڈی اے سے بھی ایجرٹن روڈ بلڈنگ کا ریکارڈ بھی طلب کر رکھاہے۔

مزید :

علاقائی -