نیپرا سے بجلی 57 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست، سماعت 28 مئی کو ہو گی

نیپرا سے بجلی 57 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست، سماعت 28 مئی کو ہو گی

  

 اسلام آباد (آئی این پی) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو فی یونٹ بجلی 57 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر دی، مذکورہ درخواست کی سماعت 28 مئی کو ہو گی۔نیپرا کے مطابق بجلی مہنگی کرنے کی درخواست اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، اپریل میں 9 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ اپریل بجلی پر کل لاگت 53 ارب 63 کروڑ روپے رہی۔نیپراکے مطابق سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی مذکورہ درخواست کی سماعت 28 مئی کو ہو گی۔

نیپرا 

مزید :

صفحہ اول -