عید الفطر5 جون کو ہوگی،قمری کیلنڈراسلامی نظریاتی کونسل کوبھجوادیا، فواد چوہدری

عید الفطر5 جون کو ہوگی،قمری کیلنڈراسلامی نظریاتی کونسل کوبھجوادیا، فواد ...

  

 اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تیار کردہ قمری کیلنڈراسلامی نظریاتی کونسل کوبھجوادیا اور کہا قمری کیلنڈر کے مطابق شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے اور عید الفطر 5 جون ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تیار کردہ قمری کیلنڈراسلامی نظریاتی کونسل کوبھجوادیا، اسلامی نظریاتی کونسل سے 5 دن میں رائے مانگی ہے۔گزشتہ روز فواد چوہدری نے چیئرمین کونسل سے فون پر رابطہ کیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ قمری کیلنڈر کونسل کی رائے کے بعد وفاقی کابینہ بھجوائیں گے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ قمری کیلنڈر مکمل کر لیا گیا ہے، وزارت سائنس، اسپارکو، محکمہ موسمیات کے ماہرین نے قمری کیلنڈر تیار کیا ہے۔قمری کیلنڈر کے مطابق امسال 29 روزے ہوں گے اور شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے اور عید الفطر 5 جون ہوگی، انہوں نے کہا تھا کہ قمری کیلنڈر جاری کرنے سے قبل مفتی منیب الرحمن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے مشاورت کی جائے گی۔واضح رہے کہ فواد چوہدری نے قمری کیلنڈر بنانے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی تھی، جس میں اسپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل تھے۔فواد چوہدری نے دعوی کیا تھا کہ پندرہویں روزے تک قمری کلینڈر بن جائیگا اور چاند دیکھنے کے لئے ایپ تیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو توجہ کی ضرورت ہے، ٹیکنالوجی میں ہم آگے جاکر اور کام کرنے والے ہیں۔ 

 فواد چوہدری 

مزید :

صفحہ اول -