عیدالفطر 5 جون کو ہوگی  محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

 عیدالفطر 5 جون کو ہوگی  محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شوال کاچاند 29 رمضان کونظرآنے کاقوی امکان ہے اور عیدالفطر5جون کوہوگی، پورے ملک میں4جون کو چاند کی رویت ممکن ہے۔تفصیلات کے مطابق شوال کاچاندنظرآنے سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شوال کاچاند 4 جون 29 رمضان کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس کے بعد عیدالفطر بروز بدھ 5جون کو ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاندکی پیدائش پیر3جون کودوپہر3بجکر2منٹ پرہوگی، 3 جون کوغروب آفتاب کےوقت چاندکی عمر4گھنٹے16منٹ ہوگی جبکہ 4 جون کوغروب آفتاب پرچاندکی عمر28 گھنٹے اور16منٹ ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 4 جون کو چاندغروب آفتاب کےایک گھنٹے بعدتک افق پرموجود رہے گا ، پورے ملک میں4جون کو چاند کی رویت ممکن ہے۔

مزید :

صفحہ اول -