سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا

سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا

  

کراچی(کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیے ہیں جبکہ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے مشکوک افراد اور گھروں کی تلاشی لی۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرکے دو ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیے اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام نے بتایاکہ گرفتارملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔ملزمان کی شناخت عاقب گولڈن اور عامربھیا کے ناموں سے ہوئی ہے۔عاقب گولڈن ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردوں کو اسلحہ فراہمی میں ملوث ہے، ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم عامر بھیا ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہے، ملزم عامر بھیا، تاج محمد اور محمد آصف کو قتل کرچکا ہے، اس کے علاوہ ملزم عامربھیا جلاﺅ گھیراﺅ کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔اس کے علاوہ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے مشکوک افراد اور گگھروں کی تلاشی لی، ذرائع کے مطابق مذکورہ آپریشن لائنزایریا، شارع قائدین اور پریڈی اسٹریٹ کے علاقوں میں کیا جارہا ہے، آپریشن میں12رینجرز کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل سوار اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔آپریشن کے دوران مشکوک افراد اور مشکوک گھروں کی تلاشی لی گئی، اس موقع پر مخصوص مقامات کے داخلی وخارجی راستے بند کردیے گئے۔ علاوہ ازیں پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے گلبہار، حاجی مرید گوٹھ میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا، پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرےمیں لے کر گھر گھر تلاشی لی، ایس ایس پی عارف اسلم سرچ آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -