کراچی ،زمین کے تنازع پر فائرنگ ،3افراد جاں بحق ، 2شدید زخمی

کراچی ،زمین کے تنازع پر فائرنگ ،3افراد جاں بحق ، 2شدید زخمی

  

کراچی(کرائم رپورٹر)شہرقائدکے علاقے گلشن معمار میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔عباسی شہید اسپتال کے ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سلیم شیخ نے بتایا کہ اسپتال لائے گئے 5 زخمیوں میں سے 3 افراد راستے میں ہی دم توڑ چکے تھے جبکہ دیگر دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔مرنے والوں کی شناخت دولت خان، شاہ آغا اور محمد آصف شہوانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ایس ایچ او گلشن معمار کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ فارم ہاﺅس کی زمین کے تنازع پر پیش آیاتاہم اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہین جبکہ تفتیشی افسر گواہان کے بیانات ریکارڈ کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -