اپوزیشن کی احتجاجی تحریک عوام ناکام بنادیں گے، نصرت واحد 

اپوزیشن کی احتجاجی تحریک عوام ناکام بنادیں گے، نصرت واحد 

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک عوام ناکام بنادیں گے۔ مہنگائی اور بیروزگاری کے جھوٹے دعوؤں کی آڑ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) اپنے خلاف مقدمات میں ریلیف چاہتے ہیں۔ اس بار ملک کے باشعور عوام کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور نام نہاد ذاتی مفادات کیلئے چلائی گئی کسی بھی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی ورکرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو قومی اسمبلی کی رکنیت، کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ، ڈیزل کے پرمٹ و دیگر سرکاری مراعات نہ ملنے کا غم حکومت کے خلاف اکسارہا ہے جبکہ آصف علی زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ و دیگر مقدمات میں نیب کا گھیرا تنگ ہوگیا ہے اور ان کو اس بات کا احساس ہوگیا ہے کہ مقدمات میں گواہوں کو ڈرانے دھمکانے یا ان کو پیسے کی لالچ دے کر خردینے کا عمل کامیاب نہیں ہوگا اور نہ ہی مقدمات کے پیپرز میں کوئی بھی ردوبدل ممکن ہے۔ ان کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا ہوگی۔ دوسری جانب نوازشریف کی تانگہ پارٹی میں بھی دم خم نہیں ہے۔ صف اول کی لیڈر شپ نے نوازشریف کو الیکشن میں کامیابی کا جھانسا دے کر وطن واپس بلوایا اور اب عملی طور پر بے رخ ہوگئے ہیں۔ صرف میڈیا پر نوازشریف کے حق میں بیان بازی کی جارہی ہے۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور کارکن اپنے مستقبل سے سخت مایوس ہیں اور انہیں اس بات کا احساس ہوگیا ہے کہ نوازشریف ہمیں اپنے خلاف مقدمات میں ریلیف کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -