ضیا الحسن لنجار کی ضمانت میں  9جولائی تک توسیع 

ضیا الحسن لنجار کی ضمانت میں  9جولائی تک توسیع 

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار کی ضمانت میں 9جولائی تک توسیع کردی ہے۔منگل کوسندھ کے سابق صوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے معاملے کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست ضیا الحسن لنجار کی کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ضیا الحسن لنجار کے خلاف تمام انکوئری مکمل کرلی ہے۔ریفرنس منظوری کیلے چیئرمین نیب کو بھیج دیا ہے، ملزم کے خلاف جلد ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔عدالت نے نیب حکام کو ضیا الحسن لنجار کے خلاف ریفرنس جلد دائر کرنی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -