پبی،محکمہ خوراک کی عوامی شکایت پر گراں فروشوں کیخلاف کارروائی،ہزاروں روپے جرمانہ وصول

پبی،محکمہ خوراک کی عوامی شکایت پر گراں فروشوں کیخلاف کارروائی،ہزاروں روپے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان)محکمہ خوراک نوشہرہ کا ٹیلیفون پر موصول ہونے والے شکا یات پر ضاخیل،پبی اور چوکی ممریز میں قصائیوں کے خلاف کاروائی مقررہ نر خ سے زائد وصول کر نے پرہزاروں روپے جرمانے عائد صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر خان  لودھی خیبر پختونخواہ،ڈائریکٹر فوڈ سعادت حسن خیبر پختونخواہ، ڈپٹی کمشنر شاہد علی نوشہرہ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/پرائس مجسٹریٹ کاشف احسان کی نگرانی میں فوڈ انسپکٹر وحیداللہ یاسین نے پبی اضاخیل اور چوکی ممریز میں قصائیوں کو سرکاری ریٹ سے زیادہ ریٹ پر گو شت فروخت کر نے پر آیاز قصائی چوکی ممریز ھارون  قصائی پبی گلشن خان قصائی پبی محمد سردار قصائی پبی دلاور  قصائی مو قع پر ہزاروں روپے جرمانے کئے اور چاردکانداروں کے خلاف متعلقہ تھانے میں مراسلے جمع کیے گئے ا نہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے تک گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی جاری رہیگی۔ گرانفروشوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی کی جائیگی معزز صارفین شکایت کی صورت میں فون نمبر۔09239220095 پر رابطہ کریں۔