ہاکی فیڈریشن نے تمام اولمپنزسے ملاقات کا اعلان کردیا

ہاکی فیڈریشن نے تمام اولمپنزسے ملاقات کا اعلان کردیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ہاکی فیڈریشن نے تمام اولمپنزسے ملاقات کا اعلان کردیا۔سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ پہلے مرحلے میں اولمپک فارم کے سربراہ سابق کپتان منظور جونئیر سے ملاقات کریں گے، جمعرات کو کراچی میں اصلاخ الدیں، سمیع اللہ، حسن سردار، ایاز محمود، وسیم فیروز، قمر ابراھیم، کامران اشرف ، حنیف خان اور دوسرے اولمپئنز سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے الزامات پر ادارے موجود ہیں، پی ایچ ایف کا گزشتہ ساڑھے تین سال کا فررنزک آڈٹ ہوچکا اگرکچھ بے قاعدگیاں نظر آئیں تو رپورٹ سامنے آجاے گی۔ اولمپکس کوالیفائنگ راونڈ میں شرکت کا انحصار بیس جون کو ہونے والی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی میٹنگ پر ہوگا ، جس میں صدر خالد سجاد کھوکھر اور وکیل شرکت کرکے پاکستان پر پرو ہاکی لیگ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر عائد جرمانے پر بات کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -