ورلڈکپ ‘ میزبان انگلینڈ کے مضبوط اسکواڈ کا اعلان

ورلڈکپ ‘ میزبان انگلینڈ کے مضبوط اسکواڈ کا اعلان

  

لاہور(نیٹ نیوز)ورلڈکپ کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، ایون مورگن کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جوفرا آرچر، جونی بیرسٹو، جوز بٹلر، ٹام کیورن، لیام ڈاو¿سن، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جوئے روٹ، حیسن روئے، بین اسٹوکس، جیمز ونس، کرس ووئیکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔انگلش ٹیم اپنا پہلا میچ ورلڈکپ کے افتتاحی روز 30 مئی کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔

، میزبان کرکٹرز نے حال ہی میں ون ڈے سیریز میں بھرپور فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 0-4 سے زیر کیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -