روشنیوں کے شہر میں حوا کی بیٹی کا قتل حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے:بختیار معانی

روشنیوں کے شہر میں حوا کی بیٹی کا قتل حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے:بختیار ...

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹریی سابق ایم این اے سیدبختیارمعانی نے روشنیوں کے شہراسلام اباد میں مہمندایجنسی سے تعلق رکھنے والے معصوم بچی فرشتہ کے ساتھ زیادتی اوران کوبے دردی سے قتل کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کئی دن گزرنے کے باوجود فرشتے کے ایف آئی درج نہیں ہوئی ریاست مدینہ کے حکمران کہاہے؟چیف جسٹس فوری طورپرسوموٹوایکشن لیکر ملزمان کوسرعام پھانسی پرلٹکادیاہے ان خیالات کااظہارسیدبختیارمعانی نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ میں رمضان المبارک میں بھی غریب عوام کے مصوم بچے محفوظ نہیں ہے اورروشنیوں کے شہراسلام اباد میں قتل ہورہے ہیں ہم ان کے پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورچیف جسٹس سپریم کورٹ اف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سوموٹوایکشن لیکراس معصوم فرشتے کوانصاف فراہم کرکے ملزمان کوسرعام پھانسی پرلٹکادیاجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -