ایس اے جی سی کلب لاہور نے فیڈرل انٹر کلب باسکٹ بال چیمپین شپ کا ٹائٹل جیت لیا

ایس اے جی سی کلب لاہور نے فیڈرل انٹر کلب باسکٹ بال چیمپین شپ کا ٹائٹل جیت لیا

  

اسلام آباد( آن لائن ) فیڈرل انٹر کلب باسکٹ بال چیمپین شپ کے فیصلہ کن معرکہ میں ایس اے جی سی کلب لاہور نے کوبرا کلب کو شاندار کھیل کی بدولت 48کے مقابلے میں 76پوائنٹس سے شکست دیکر چیمپین شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

فیڈرل باسکٹ بال ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے تعاون سے کھیلے جانیوالی چیمپین شپ میں ملک بھر سے 20ٹیموں نے حصہ لیا۔ چیمپین شپ کے فائنل میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھر پور اٹیک کیا تاہم ایس اے جی سی کلب لاہور کی ٹیم پورے میچ میں حاوہی رہی اور فائنل میچ میں کسی بھی موقع پر حریف ٹیم کو حاوی نہیں ہونے دیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے محمد تیمور20 اور صبورعلی 11پوائنٹس بنا کر نمایاں رہے جبکہ کوبرا کلب کی جانب سے وقارخان اور احمرعباسی نے نے 12,12پوائنٹس سکور کئے۔ پنجاب محتسب کے ایڈوائزر طارق محمود ملک نے اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز رفیع بٹ، سیکرٹری جنرل اوج ظہور، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر راولپنڈی وحید بابر، سمیت دیگر شخصیات بھی اختتامی تقریب میں موجود تھی۔#/s#

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -