یوم شہدا،مقبوضہ کشمیر میں سخت پابندیاں،وادی میں ہڑتال،حریت قیادت نظر بند

یوم شہدا،مقبوضہ کشمیر میں سخت پابندیاں،وادی میں ہڑتال،حریت قیادت نظر بند

  

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے رمضان کے احترام کو پامال کرتے ہوئے سری نگر کے مختلف علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کردی ہیں، حریت قیادت نظر بند جبکہ وادی میں مکمل ہڑتال کا ماحول ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری نگر کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ سرینگر شہر میں نوہٹہ،صفاکدل، رعنا واری، مہاراج گنج اور خانیارپولیس اسٹیشنوں کی حدود میں آنے والے علاقوں میں پابندیاں نافذ کی گئی ہیں جبکہ تمام سکوں اور کالجوں میں تدریسی سرگرمیاں بھی معطل کردی گئی ہیں۔عوامی مجلس عمل کے زیر اہتمام ممتاز آزادی پسند رہنماوں میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون اورشہدائے حول کی شہادت کی برسیوں کے موقع پر جامع مسجد سری نگر سے مزار شہداعید گاہ تک ریلی نکالی گئی۔ادھر انتظامیہ نے حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق اور انجینئر ہلال احمد وار کو جامع مسجد سرینگر سے مزار شہدا عید گاہ تک ریلی کی قیادت سے روکنے کے لیے پیر کی شام کو ہی گھروں میں نظربند کردیا تھا۔دریں اثنا ممتاز آزادی پسند رہنماوں میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اورشہدائے حول کے علاوہ 1990کی دہائی کے ہزاروں شہداکی یاد میں گزشتہ روزمکمل ہڑتال کی گئی۔ہڑتال کی کال حریت قیادت نے میر مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کے یوم شہادت کے موقع پر دی تھی۔

مقبوضہ کشمیر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -