چارلس شواب چیلنج گالف ٹورنامنٹ کل سے امریکا میں شروع ہوگا

چارلس شواب چیلنج گالف ٹورنامنٹ کل سے امریکا میں شروع ہوگا

  

ٹیکساس( آن لائن )چارلس شواب چیلنج گالف ٹورنامنٹ کل جمعرات سے امریکی ریاست ٹیکساس میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ ٹورنامنٹ میں برطانوی گالف کھلاڑی جسٹن روز اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے لئے 73 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 23 مئی سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 26 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔ #/s#

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -