حلال فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد کی بغیر لائسنس شاپس کیخلاف کارروائی

حلال فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد کی بغیر لائسنس شاپس کیخلاف کارروائی

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا حلال فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد بغیر لائسنس چلنے والی دو بیکریوں اور ایک جنرل سٹور اور زائدالمیعاد اشیاء فروخت کرنے والی ایک ٹک شاپ کو سیل کردیا جبکہ ناقص صفائی مضر صحت اشیاء کی فروخت پر متعدد بیکریوں،نان شاپس، ہوٹلوں، دہی بھلے فروشوں اور کریانہ سٹور پر بھاری جرمانے عائد کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق حلال فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر مختیار اور فوڈ سیفٹی آفیسر عطاالرحمان نے چیکنگ کے دوران پرانی سبزی منڈی ایبٹ آباد میں لائسنس کی عدم موجودگی پر دوبیکریوں اور ایک کریانہ سٹور کو سیل کر دیا جبکہ ایک بیکری کو ناقص صفائی پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ متعدد کریانہ سٹور وں کو اشیائے خوردنی کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت جاری کردیں۔اسی طرح ا تھارٹی افسران نے چمبہ، حویلیاں میں ایک پیٹرول پمپ پرواقع ٹک شاپ کو بھی زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت پر سیل کر دیا۔حکام نے چیکنگ کے دوران منڈی روڈ ایبٹ آباد میں ایک ہوٹل، نان شاپ اور پکوڑا شاپ جبکہ مین بازار ایبٹ آباد میں دہی بھلے شاپ، ایک کیفے اور ایک افغان ہوٹل پر بھی اشیائے خوردنی کامعیار اور صفائی بہتر نہ بنانے کی ہدایت پر عملدرآمد میں ناکامی پر بھاری جرمانے عائد کردیئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -