پیڈوملازمین کی دوہفتوں سے جاری قلم چھوڑہڑتال اوردھرناملتوی

  پیڈوملازمین کی دوہفتوں سے جاری قلم چھوڑہڑتال اوردھرناملتوی

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان کی یقین دہانی پر پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو)کے ملازمین نے دوہفتوں سے جاری قلم چھوڑ ہڑتال اوردھرنافوری طورپرملتوی کردیا۔اس سلسلے میں پیڈوآفیسرزایسوسی ایشن اورپیڈوایمپلائز یونین کے عہدیداروں نے ادارے کے سینئرڈائریکٹرمقصودانورکی قیادت میں مشیرتوانائی حمایت اللہ خان سے ملاقات کی اورپیڈوملازمین کے جائزمطالبات جن میں ملازمین کے سروس رولزمیں ترمیم،ملازمین کی ٹائم سکیل پروموشن،سی پی فنڈزکی جی پی فنڈزمیں منتقلی اورپیڈوملازمین کے لئے سیکرٹریٹ ملازمین کے طرزپرسپیشل الاؤنس کی منظوری کے لئے بورڈآف ڈائریکٹرزکی سفارشات کے بارے میں طویل غوروخوض کیا گیا۔اجلاس میں مشیرتوانائی حمایت اللہ خان نے پیڈوملازمین کے جائزمسائل کے حل کے لئے فوری طورپر SSRCاوریفارمزکمیٹیوں کے اجلاس طلب کرنے کے احکامات جاری کئے اوریقین دلایا کہ ملازمین کے تمام جائزمسائل جلدحل کردیئے جائیں گیا۔اجلاس میں مشیرتوانائی کی جانب سے ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدام اٹھانے پر ان کاشکریہ اداکیا گیااورانہیں یقین دلایا کہ محکمہ توانائی اوراسکے ذیلی اداروں میں اصلاحات لانے کے لئے حکومتی اقدامات کا بھرپورساتھ دیا جائے گا۔اجلاس میں پیڈوآفیسرزایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فضل رحیم اورپیڈوایمپلائزیونین کے صدرحاجی ابرارخان بھی موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -