صوابی،گھر سے چوری کرنیوالا تالہ توڑ گروپ گرفتار

  صوابی،گھر سے چوری کرنیوالا تالہ توڑ گروپ گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ)تھانہ کالوخان پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران تالہ توڑ چور گروپ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ لاکھوں روپوں کی زیوارات اور نقدی برآمدکر لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کالوخان پولیس کی حدود میں نامعلوم چور گھروں کے تالے توڑ کر نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کیا کر تے تھے۔ اس وارداتوں کا سراغ لگانے کے لئے ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے سخت نوٹس لے کر پولیس کو خصوصی طور پر ٹاسک دی جس کی روشنی میں ڈی ایس پی سرکل افتخار خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ کالو خان محمد فیاض خان، تفتیشی آفیسر انسپکٹر سید جمیل خان اور دیگر تفتیشی پولیس آفسران نے جدید خطوط پرتفتیش کر کے ملزمان کو ٹریس کر لیا۔ اور اس کارروائی کے دوران شک کی بناء پرایک ملزم بحرا لا مین جس نے ملک آباد گاؤں میں دو اور منصبدار گاؤں میں تین گھروں میں چوری کی واردات کی۔ کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش تمام راز اُگل دیئے اور اسی طرح چوری کی وارداتوں میں ملوث دیگر ملزمان مرتضی ولد اشفاق سکنہ گوہاٹی، طاہر ولد سردار اور ابوبکر ولد گل رحمان سکنہ سلیم خان شامل تھے کو گرفتار کر لیا۔اور ان کے قبضے سے چوری شدہ سات لاکھ 95ہزار روپے نقدی کے علاوہ پچاس گرام سونا بھی بر آمد کر لیا۔ ملزمان نے تھانہ کالوخان کے حدود میں گاوں منصبدار، کرنل شیر کلے اور ملک آباد میں ماہ جنوری میں چوری کے وارداتیں کی تھیں ملزمان سے مزید اہم انکشافات کی بھی توقع کی جارہی ہے#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -