کور کمانڈر کی جانب سے غرباء میں رمضان پیکیج تقسیم

  کور کمانڈر کی جانب سے غرباء میں رمضان پیکیج تقسیم

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)کور کمانڈر پشاور کی جانب سے غریب،نادار، یتیم، مساکین اور ضرورت مند افراد میں رمضان پیکج تقسیم کردیاگیا تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر پشاور مظہر شاہین کی جانب 28بریگیڈکے کمانڈربریگیڈئیر امجد عزیز مغل نے سراروغہ کے مقام پر غریب مساکین اور ضرورت مندافراد میں رمضان پیکج تقسیم کیا جسمیں آٹا، چینی، کھجور،گھی،دالیں اور دیگر غذائی اشیاء شامل تھیں اس موقع پر 28بریگیڈ کمانڈر امجد عزیز مغل کا کہناتھاکہ پاک فوج جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں غرباء مساکین اور ضرورت مندافراد کی فلاح وبہبود پرخصوصی توجہ دے رہی ہے رمضان پیکج سراروغہ سمیت جنوبی وزیرستان کے دیگر علاقوں میں بھی تقسیم کیا جائیگا کیونکہ ماہ رمضان کا بابرکت مہینہ ہمیں ضرورت مند افراد پر خصوصی توجہ دینے کا درس دیتاہے انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کو چاہئے کہ ماہ مقدس کے دوران کارخیر میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور غریب افراد کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ انکی ماہ رمضان کے دوران ضروریات پوری ہوسکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -