ابراہیم حیدری میں کشتی ڈوب گئی،6افرادکو بچالیاگیا

  ابراہیم حیدری میں کشتی ڈوب گئی،6افرادکو بچالیاگیا

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں جیٹی کے قریب ایک کشتی ڈوب گئی،کشتی میں سوار8میں سے 6افراد کو بچالیاگیا جبکہ دو کی تلاش کا عمل جاری ہے۔۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں 8 افراد سوار تھے، کشتی کے ڈوبتے ہی ریسکیو عملہ فوری وہاں پہنچ گیا جس نے ڈوبنے والے 6 افراد کو بحفاظت پانی سے نکال لیاہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے 2 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ڈوبنے والوں میں کبیر اور زبیر شامل ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -