رمضان برکتوں ٗ رحمتوں اور سعادتوں کا مہینہ ہے،مولانا عبدالرحمن سلفی

  رمضان برکتوں ٗ رحمتوں اور سعادتوں کا مہینہ ہے،مولانا عبدالرحمن سلفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا کہ رمضان کا مہینہ برکتوں ٗ رحمتوں اور سعادتوں کا مہینہ ہے۔ بلا عذر روزہ خوری گناہ کبیرہ اور اللہ کی رحمت سے محرومی کا باعث ہے۔ مالی اور بدنی عباتوں کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جائے۔ رمضان المبارک رحمت ٗ مغفرت اور جہنم سے خلاصی کا سنہرا موقع ہے۔ عشرہ مغفرت مسلمانوں کو رب کے حضور گناہوں سے توبہ کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا ماہ مقدس رب تعالیٰ کو راضی کرنے کا سنہرا موقع فراہم کرتا ہے جس کا ہر لمحہ قیمتی ہے۔ اس ماہ مبارک میں اللہ تعالیٰ جنت کے دروازے کھول دیتا ہے اور جہنم کے دروازے بند کردیتا ہے۔ لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم لوگ زیادہ سے زیادہ اپنے آپ کو عبادات میں مصروف عمل رکھیں اوراللہ کے دیئے ہوئے مال میں سے اس کی راہ میں خرچ بھی کریں خیرات ٗ صدقات اور فطرہ کی مد میں اپنے مال کو خرچ کریں تاکہ غرباء و مساکین کی داد رسی ہوسکے۔