ور ایدھی فاؤنڈیشن ”سیلفیئر سے ویلفیئر‘ کیمپین چلائیں گے
کراچی (پ ر)پاکستان میں استعمال شدہ اشیاء کی خرید و فرخت کی نمبر 1 مارکیٹ پلیس، OLX میں ہرماہ 20ارب سے زائد اشیاء کا تبادلہ ہوتا ہے۔ اس سال OLX، ایدھی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے،رمضان کے مقدس مہینے کے دوران،’سیلفیئر سے ویلفیئر (Welfare Sellfare se )‘کے نام سے منفرد کیمپین جاری ہے۔معروف عالمی ریسرچ ایجنسی، نیلسن کے مطابق، پاکستانی گھروں میں تقریباً140ارب روپے مالیت کی استعمال شدہ اشیاء پائی جاتی ہیں۔OLX اورایدھی فاؤنڈیشن 'سیلفیئر سے ویلفیئر‘ کیمپین کے ذریعے OLX استعمال کرنے والوں کو ایک خصوصی موقع فراہم کررہے ہیں جس کے ذریعے وہ اپنی استعمال شدہ الیکٹرونکس، فرنیچر، کھلونے اور دیگر اشیاء ایدھی فاونڈیشن کو عطیہ کرسکتے ہیں۔استعمال کرنے والے OLX پر 786 روپے مالیت کا ایک اشتہار ’Ramadan 2019 ‘ کے ٹائٹل میں پوسٹ کریں گے تاکہ انہیں خرید و فروخت کے لیے پیش کی جانے والی عمومی اشیاء سے الگ پہچانا جا سکے۔OLX ان اشیاء کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم ایدھی فاؤنڈیشن کوعطیہ کرے گا جو پاکستان کے بڑے مخیر اداروں میں سے ایک ہے۔