صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی محکمہ صحت کے افسران کی وفات پر تعزیت
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے سابقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملاکنڈ ڈاکٹر وکیل خان، ڈاکٹر اجمل خان آفریدی اور ڈی ایس او پشاور ڈاکٹر ریاض چیئرمین پی کے ڈی ایف کی طبی اموات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مندرجہ بالا افسران کی محکمہ صحت کے لیے خدمات قابل قدر ہیں اور ان کی گرا ن قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے افسران کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی