صوابی میں اشتہاری مجرموں کیخلاف کارروائی،4 گرفتار اسلحہ ومنشیات برآمد

صوابی میں اشتہاری مجرموں کیخلاف کارروائی،4 گرفتار اسلحہ ومنشیات برآمد

  

صوابی(بیورورپورٹ) یارحسین پولیس کی اشتہاریوں کے خلاف کامیاب کاروائی کے دوران مختلف نوعیت کے سنگین مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاریوں کو دھرلیے جب کہ اسلحہ اور منشیات بھی بر آمد کرلی۔ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ڈی ایس پی لاہور سجاد حسین،ایس ایچ او یارحسین نیاز علی خان،سب انسپکٹر شہنشاہ خان،بیٹ آفسر افسر خان،اے ایس آئی ذیشان خان ودیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے اشتہاری سجاد،اختر علی ساکنان یعقوبی،حلیم خان سکنہ یارحسین، سہولت کار دلشاد سکنہ یعقوبی،اور اسی طرح ضلع سوات سے تعلق رکھنے والا منشیات فروش ضلع محمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دوکلو سے زائد چرس، ایک عدد کلاشنکوف، دو عدد پستول اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد ہو کر کے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -