ناصر حسین شاہ کا علی محمد خان مہر کے انتقال پر اظہارافسوس

  ناصر حسین شاہ کا علی محمد خان مہر کے انتقال پر اظہارافسوس

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر علی محمد خان مہر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں سید ناصر شاہ نے کہا کہ علی محمد مہر بہت پرخلوص انسان تھے، آج ہم بھائیوں جیسے دوست سے محروم ہوگئے انکی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انھوں نے مرحوم کی مغفرت کی دعا بھی کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -