ایم کیو ایم کا کراچی میں پانی  کی قلت پر تشویش کا اظہار 

ایم کیو ایم کا کراچی میں پانی  کی قلت پر تشویش کا اظہار 

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں پانی کی شدید قلت اور رمضان المبارک میں عوام کو پانی کیلئے تختہ مشق بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ پانی کی کمی نے روزہ داروں کو سخت معتوب کردیا ہے گرمی کی شدت میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے بجائے اس میں اضافہ عوام کے ساتھ سنگین مزاق ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر بلدیات اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے کہا ہے کہ وہ فی الفور ہنگامی بنیادوں پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ شہر میں اس وقت ایسی لوڈ شیدنگ بھی نہیں ہے جسے جواز بنا کر پانی کی عدم فراہمی کو جواز بنایا جا سکے اسلئے ہنگامی بنیادوں پر پانی کی وافر فراہمی کو یقینی بنا یا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -