اگر اسدعمر کابینہ میں نہیں آئے تو دھرنا دوں گا،علی زیدی 

اگر اسدعمر کابینہ میں نہیں آئے تو دھرنا دوں گا،علی زیدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ اگراسدعمر کابینہ میں نہیں آئے تو ان کے گھر کے باہردھرنا دوں گا، پی پی اور ن لیگ دور حکومت میں معیشت کو تباہ کیا گیا، ہم اداروں اورمعیشت کو ٹھیک کرکے جائیں گے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ دور حکومت میں معیشت کو تباہ کیاگیا، کوئی ادارہ ایسانہیں تھا جس کا ماضی میں بیڑہ غرق نہ کیا گیا ہو۔ہماری باری ابھی آئی ہے اداروں اور معیشت کو ٹھیک کرکے جائیں گے، پہلا قدم بقا کیلئے تھا اب معیشت کے استحکام کی طرف جارہے ہیں۔گزشتہ دنوں والی اپوزیشن جماعتوں کی دعوت افطار سے متعلق انہوں نے کہا کہ سب کے روزہ ساتھ بیٹھ کر کھولنے سے برکت ہوتی ہے، اچھی بات ہے ان کی پہلے لڑائی ہوتی تھی اب دوستی ہوگئی، حکومت کو ان کے روزہ ساتھ کھولنے سے کیا خطرہ ہوگا؟۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اندرون سندھ میں گھر گھر سے ایڈز نکل رہی ہے،11سال سے صوبے میں بیٹھے لوگوں سے عوام سوال پوچھ رہے ہیں، ایک جیل میں ہے، دوسرا رہ گیا ہے تو کیا چور ہم ہیں۔