حکومتی ایمنسٹی اسکیم مرعات یافتہ طبقے کیلئے ہے،سیدہ شہلا رضا 

  حکومتی ایمنسٹی اسکیم مرعات یافتہ طبقے کیلئے ہے،سیدہ شہلا رضا 

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کی رہنما صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا ہے کہ حکومتی ایمنسٹی اسکیم مرعات یافتہ طبقے اور عمران خان کے رشتے داروں،دوستوں کو نوازنے کے لیے ہے۔یہ کونسا فارمولا ہے کہ لوگ 30 فیصد ٹیکس ادا کریں اور مخصوص ٹولہ 4 فیصد ادائیگی کے بعد کالا دھن سفید کرے وہ ہوٹل مہران کی جانب سے سیاستدانوں وسفارت کاروں کے اعزاز میں دئیے گئے افطار و عشائیے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہی تھی۔اس موقع پر ہوٹل کے جنرل مینیجر اختر ریاض،ڈائریکٹر مارکیٹنگ یاسر احمد نے بھی میڈیا سے بات چیت کی۔یکم رمضان سے آخری روزے تک جاری رہنے والی افطار و ڈنر مہمانوں کو گفٹ بھی دئیے جاتے ہیں۔شہلا رضا نے مزید کہا کہ ایمنسٹی اسکیم علیمہ باجی اور عمران خان کے دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے لائی گئی ہے۔عمران  خان خود بھی 2002  میں ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاچکے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ منطق سمجھ سے بالا تر ہے وفاقی حکومت جو کرے وہ حلال اور اپوزیشن تو حرام یہ سلسلہ نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ رمضان مقدس ماہ ہے اس میں زیادہ سے زیادہ عبادات کا موقع ملتا ہے انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ہوٹل مہران کی جانب س افطار ڈنر اچھی کوشش ہے۔اس میں موجود افطاری و کھانوں سے شرکاء لطف اندوز ہوئے ہیں۔ایسی تقریب مسلمانوں کے مل بیٹھنے کا بھی موقع فراہم کرتی ہے۔جنرل مینیجر اختر ریاض نے مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل مہران کی جانب سے افطار و ڈنر میں 100 کے قریب ڈیشز رکھی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افطار و ڈنر میں مہمانوں کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے شرکاء کے لیے دیگر گفٹ کے علاوہ موٹر سائیکلیں بھی موجودہیں۔یاسر احمد نے کہا کہ افطار و ڈنر مین اتنی زیادہ تعداد دیکھ کر یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ شہر میں حالات بہتر ہوں تو لوگ گھروں سے نکلتے ہیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -