صوابی،منشیات برآمد ہونے پر ملزم کو قید وجرمانہ کی سزا

  صوابی،منشیات برآمد ہونے پر ملزم کو قید وجرمانہ کی سزا

  

صوابی(بیورورپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج چھوٹا لاہور ضلع صوابی کی عدالت نے منشیات ایکٹ اور اسلحہ کی بر آمدگی پر ایک ملزم کو مجموعی طور پر آٹھ سال قید اور پچاس ہزار روپے جر مانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق یار حسین پولیس نے 23جون 2018کو محمد زیب سکنہ یعقوبی سے پانچ کلو گرام چرس اور ایک عدد کلاشنکوف بر آمد کی تھی اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ایڈیشنل سیشن جج چھوٹا لاہور کی عدالت میں چالان پیش کی ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الحق اعوان نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو منشیات ایکٹ کے تحت پانچ سال قید اور اسلحہ ایکٹ کے تحت تین سال قید کے علاوہ مجموعی طور پر پچاس ہزار روپے جر مانہ اور عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں تین ماہ قید کی سزا کا حکم سنایا۔ ملزم کی جانب سے اس کیس کی پیروی سید محمد ایڈوکیٹ جب کہ سرکار کی جانب سے پبلک پراسیکیوٹر ظاہر شاہ خان نے کی#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -