اقوام متحدہ خطوں میں فوج بھیجنے والے ممالک سے فائدہ اٹھائے،ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ خطوں میں فوج بھیجنے والے ممالک سے فائدہ اٹھائے،ملیحہ لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستا ن کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی امن سازکوششوں کی حمایت کرنی چاہیے، متعلقہ ممالک کی ترجیحات کونظراندازکر کے امن سازی کا عمل کامیاب نہیں ہوسکتا۔ اقوام متحدہ میں امن سازکمیشن کی کارکردگی پرخطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کوشورش زدہ خطوں میں فوج بھیجنے والے ممالک سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ملیحہ لودھی نے کہا بانی رکن ہونے کی حیثیت سے پاکستان اسکی اہمیت سے اچھی طرح آگاہ ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ متعلقہ ممالک کی ترجیحات کونظراندازکر کے امن سازی کا عمل کامیاب نہیں ہوسکتا۔
ملیحہ لودھی