لاہورہائیکورٹ،وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اخراجات کی تفصیلات کیلئے کیس کی سماعت آج ہو گی

لاہورہائیکورٹ،وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اخراجات کی تفصیلات کیلئے کیس ...
لاہورہائیکورٹ،وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اخراجات کی تفصیلات کیلئے کیس کی سماعت آج ہو گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ میں وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اخراجات کی تفصیلات کیلئے کیس کی سماعت آج ہو گی ،لاہور ہائیکورٹ جسٹس شاہد کریم کیس کی سماعت کریں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اخراجات کی تفصیلات کیلئے کیس لائرز فاﺅنڈیشن فارجسٹس نامی تنظیم کے سربراہ ایڈووکیٹ اے کے ڈوگرنے دائر کیا جس میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ خصوصی طیاروں میں سفر نہیں کریں گے ،عمران نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ آئی ایم ایف سے قرضے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دیں گے ،درخواستگزار کا کہنا ہے کہ اسلام میں بھیگ مانگنا منع ہے اور وزیراعظم نے سعودی عرب سے تین بلین ڈالر مانگے ،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تھر میں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اوروزیراعظم شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں ، درخواست میں کہا گیاہے کہ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت معلومات حاصل ہرشہری کا حق ہے ،عدالت وزیراعظم کے 9 ممالک کے سفرپرآنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور