نیب سندھ کی کارروائی ،سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید انور جمالی گرفتار

نیب سندھ کی کارروائی ،سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید انور ...
نیب سندھ کی کارروائی ،سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید انور جمالی گرفتار

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب سندھ نے کارروائی کرکے سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید انور جمالی کوگرفتار کرلیا،خورشیدجمالی کوکراچی سے حراست میں لیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)سندھ نے سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی کے چیئرمین کو حراست میں لے لیا،خورشیدجمالی کوکراچی سے حراست میں لیاگیا،نیب نے نجی کمپنی سے تعلق رکھنے والے 2افرادکو بھی گرفتار کرلیا، خورشیدجمالی سندھ ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی میں کنسلٹنٹ بھی رہے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /کراچی